حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کے صحن اقدس میں نماز جمعہ بروز 15/06/2018 علامہ شیخ عبدالمہدی کربلائی کی اقتداء میں ادا کی گئی جس میں روز عید کے لئے مومنین و مومنات کو مخاطب کرتے ہوئے ایام فرحت کے لئے خصوصی ہدایت کیں ۔
" سب سے پہلے اپنے ہم وطنوں کو فراموش نہ کریں جنہوں نے ملکی دفاع میں اپنی جانیں قربان کیں کیونکہ آپ کی مانند سال گذشتہ میں اپنے خاندانوں کے ساتھ شہداء خوشیوں میں شریک تھے اور اپنے خانوادہ کے کفیل تھے مگر بعد شہادت اہل خانہ کو تنہا نہ چھوڑیں بلکہ ان کی احوال پرسی کریں کیونکہ جنہوں نے ہمارے لئے اپنی جانیں قربان کی ہیں ہم پر احسان عظیم ہے "
بے شک اللہ تعالیٰ نے خانوادہ شہید کا کفیل خود کو قرار دیا ہے پس جس نے انہیں راضی کیا اور احوال پرسی کی بے شک اللہ تعالیٰ کی رضا پاتا ہے اسی لئے بیدار رہیں اور رضائے الہیہ کو پانے میں سعی کریں
اترك تعليق