چکوال میں نسیم کربلاء حرم مطہر حسینی کے وفد کا دورہ

اسلام آباد میں آئے وفد حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام اور حرم حضرت عباس علیہ السلام کے وفد نے چکوال میں شہر کا دورہ کیا جہاں وفد کا استقبال جامعہ مظہر الایمان میں کیا گیا جو کہ جامعہ الکوثر کا ماتحت دینی ادارہ ہے جہاں ادارہ مدرسہ اور طلباء نے پرجوش استقبال کیا ۔

جامعہ مظہر الایمان کی تقریب تلاوت قرآن کریم سے ابتداء ہوئی جس میں حرمین کے قاری حاج عادل کربلائی نے حاضرین کو معطر آیات قرآنی کیا بعد ازیں سیدعدنان جلوخان امام جماعت حرم مطہر حضرت عباس علیہ السلا م نے تقریب سے ان الفاظ کے ساتھ خطاب کیا

"ہم کربلاء مقدسہ سے آئے ہیں ایسی سرزمین جہاں سے ہم ولاءو محبت کا عطر اور وفاء و بلند و بالا لہرانے والے علم پاک جو حضرت عباس علیہ السلا م کی وفاداری کا ثبوت دیتا ہے ۔

آج آپ لوگوں کے درمیان حضرت عباس علیہ السلام کا ایسا بلند مرتبہ یاد کرانا چاہتے ہیں جو آپ ؑ کو  آئمہ معصومین علیہم السلام کے نزدیک حاصل ہے کیونکہ حضرت عباس علیہ السلام نے کربلاء مقدسہ میں وفاداری کی وہ مثال قائم کی کہ حضرت امام حسین علیہ السلام کے حکم میں مطیع رہے اور بلا چوں و چرا عمل پیرا رہے"

منسلکات