حرم مقدس حسینی کے تین دروازے بند کر دئیے گئے مگر کیوں؟

حرم مقدس حسینی کے شعبہ تعمیرات  کی جانب سے حرم مطہر کے تین دروازوں کو موقتا بند کر دیا گیا ہے جو کہ بین الحرمین میں واقع بالترتیب "قاضی حاجات" ، "باب الشہداء " اور  "باب کرامت " ہیں ۔

اس خصوصی منصوبے کے انچارج محمد حسن کاظم نے تفصیلا بتایا کہ  اول مراحل میں زمین کی 16 میٹر تک  گہرائی  تک کھدائی کی جائیگی مجوزہ منصوبہ مقامی تعمیراتی کمپنی ارض قدس کی نگرانی میں 10 مہینے کے اندر  پایہ تکمیل پہنچے گا۔

چونکہ  حرم مقدس حسینی کے اندر تعمیراتی  عمل ہوگا اس لئے خصوصی  مشینوں سے مدد لی جائے گی تاکہ  زائرین کی زیارت و اعمال میں کسی قسم کا خلل نہ ہو اور مکمل طور پر 1300  مساحت  میٹر اور 5 میٹر  گہرائی پر مشتمل ہوگا اور اسے سرداب (زیر زمین) امام الحجت عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف   کا نام دیا گیا ہے اور اس منصوبے کا مقصد زیادہ سے زیادہ زائرین کو ضریح امام حسین علیہ السلام  تک  پہنچنے کے لئے  سہولت کی فراہمی ہے

 

توصیف رضا

منسلکات