حرم مقدس حسینی کے شعبہ تعمیرات کی جانب سے ایام خاصہ زیارت امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے زائرین کی کثیر تعداد کے پیش نظر سہولت کے لئے باب قبلہ حرم مقدس حسینی پر زیر زمین راستہ کی تعمیر کا آغاز کیا گیا تھا جس میں برقی سیڑھیاں نصب کی جائیں گی ۔چونکہ ایام مخصوصہ میں واحد دروازہ باب قبلہ ہی ہے جو کہ تمام جلوس ہائی عزاداران امام علیہ السلام کے دخول کے لئے میسر ہوتا ہے اسی لئے زیر زمین راستے کی تعمیر کا منصوبہ چنا گیا ۔
اس منصوبے کے انچارج "زید عزام" نے تصریحا بتایا کہ اس منصوبے کے تکمیل کے لئے حرم مقدس کے شعبہ تعمیرات اور ارض القدس کمپنی کے ساتھ مشترکہ انجام پذیر ہوئی اس میں خندق کی کھدائی جو کہ 70 میٹر لمبی اور 5 میٹر گہری ہے اور اس پر الومینیوم کی تہہ پر مشتمل چھت بچھائی گئی ہے اور اس کے لئے سامان خصوصی طور پر دبئی سے منگوایا گیا ہے اور ان شاء اللہ دوماہ کے اندر اس منصوبہ کے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا۔
توصیف رضا
اترك تعليق