حرم مقدس حسینی کی طرف سےمصرسے آئے الازہر یونیورسٹی کے وفدکا استقبال کیا ۔وفد کی آمد کا مقصد حال ہی میں عراق کی جنگی صورتحال پر اعلان فتح جسے حرم مقدس حسینی کے متولی علامہ شیخ عبدالمہدی کربلائی نے جمعہ کے خطبے میں اعلان کیا ،کی مناسبت سے مبارکباد اور عراقی عوام کے ساتھ یکجہتی کے اعلان کے ساتھ آئے۔
وفد کے رئیس اور مصر کی اوقاف کی کمیٹی کے سربراہ نشآت عبد السمیع زارع نے بتایا کہ " مصر کی عوام اور جامع ازہر کی قیادت کے ساتھ مصری سربراہ عبدالفتاح السیسی کی سربراہی میں داعش کے خاتمے کے لئے مکمل تعاون اور نصرت کے لئے دعاگو ہیں۔
وفد میں آئے عرب-افریقہ یونین کے رکن "محمد رمضان محمد نے بتایا کہ مرجعیت دینی نجف کے فتویٰ نے داعش جیسی تکفیری تنظیم کے معرکہ کا رخ پلٹ دیا خصوصا ابتداء میں پلٹتی عراقی افواج کے لئے ایک سہارے اور نصرت کی حیثیت رکھتا ہے۔
اس کے ساتھ محمد رمضان نے کہا کہ اس دوران "دجالی میڈیا " نے بھی اپنی کردار ادا کرنے میں کسر نہیں چھوڑی یہاں تک کہ اہل تشیع کے قرآن کے تحریفی عقیدہ کو فروغ دیا جبکہ حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام میں ایسا کوئی ثبوت نہیں ملااس کے ساتھ ہم خود ایسی غلط افواہوں کے رد میں مکمل تعاون فراہم کریں گے۔
اترك تعليق