حرم مقدس حسینی کی سرراہی میں ہفتہ ثقافت

ایران کے شہر خوزستان میں حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کی  سربراہی میں "نسیم ولایت " کے نام سے ہفتہ  ثقافت کا انعقاد کیا گیا  جس کے اختتامی کلمات حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام  کے وفد کے سربراہ   سید افضل شامی کی طرف سے کہے گئے

سیدافضل شامی نے کہا کہ عراق جس مشکل دور سے گزر رہا ہے " مرجعیت دینی سید علی حسینی سیستانی کا فتویٰ اور قوم عراق کی بروقت ندائے لبیک تھی کہ جس نے ملک عراق اور اس میں موجود تمام مقامات مقدسہ کی حفاظت  کے لئے پیر مرد و نوجوانان عراق کو ایک ہی صف میں لاکھڑا کیا "۔

اور اس کے ساتھ ہی تمام منتظمین ہفتہ ثقافت  کا حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کی طرف سے شکریہ ادا کیا اور ایام غدیر کی مناسبت سے  مقصد و پیا م غدیر کو سمجھنے پر زور دیا  اس کے ساتھ ہی آخر میں عراق میں زیارات کے لئے مقامی قرعہ اندازی کے ذریعے انتخاب کئے گئے ناموں کا اعلان کیا گیا۔

 

توصیف رضا