فوج علی اکبر علیہ السلام کی امتیازی کارکردگی

عراق کی حالیہ جنگ میں جاری مقامی رضاکار دستوں کے نائب کمانڈر ابو مہدی المہندس نے بتایا کہ فوج علی اکبر علیہ السلام جس کا تعلق حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام سے ہے نے جزیرہ خالدیہ جو کہ شمال عراق میں حال ہی میں داعش سے آزاد کروایا  گیا فوج کا اہم کردار رہا ہے۔

اس کے ساتھ ہی آئندہ داعش  سے موصل ، حویجہ اور دیگر شمالی علاقہ جات آزاد کروائے جائیں گے۔

فوج علی اکبر علیہ السلام کی کارکردگی  کے بارے میں بتاتے ہوئے ابو مہدی مہندس نے کہا کہ فوج نے جرف صخر ،صلاح الدین اورانبار کی آزادی  میں انتہائی اچھی  کارکردگی  رہی    اور انفرادی طور پر فوج نے "تلال مکحول" نامی  علاقوں کو قبضہ  میں لیا  ۔

اور اس کے ساتھ ہی فوج علی اکبر نے انسانی  ہمدردی کی بنیاد پر جنگ زدہ علاقوں سے آنے والے مہاجرین  کو پناہ کی فراہمی کے ساتھ ساتھ اشیائے خوردونوش مہیا کیا ۔

 

توصیف رضا