توسیع حرم مقدس حسینی کے حالیہ منصوبوں کے دوران انجینئر ز کی ٹیم نے اس بات کا اکتشاف کیا گنبد حرم امام حسین علیہ السلام جس کا مجموعی وزن 1200 ٹن ہے ایسی دیواروں پر موزن ہے جو کہ قدامت کی وجہ سے اس وزن کو اٹھانے سے قاصر ہیں۔
علی مہاجری جو کہ توسیعی منصوبے پر کام کر رہے ہیں نے بیان میں بتایا کہ توسیعی منصوبے کے ضمن میں اندرون حرم مطہر اور ضریح مطہر کے نزدیک دیواروں کی موٹائی کو کم کرنا تھا تاکہ زیادہ سے زیادہ زائرین کے لئے گنجائش پیدا کی جاسکے مگر تحقیقی رپورٹ سامنے آنے کے بعد حیران کن بات پتہ چلی کہ حرم مطہر کا اندرونی حصہ سینکڑوں سالہ پرانی اینٹوں پر مشتمل ہے جس کے ساتھ انتہائی پرانی لکڑی کا استعمال کیا گیا ہے جو کہ انتہائی خستہ حالت میں ہے ۔
اس کے باوجود متولی حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سے 800 سالہ پرانی ساخت کے حفاظت کے ساتھ ساتھ نئی کنکریٹ پر مشتمل تعمیر پر زور دیا۔
مزید براینکہ مہاجری نے بتایا کہ پرانی ساخت کہ جس میں بیشتر لکڑی اتنی فرسودہ حالت میں ہے کہ اس کے لئے 1200 ٹن کا وزن اٹھانا لامحال ہے اور اس کے سوا کوئی حل نظر نہیں آتا کہ یہ گنبد برکت حضرت امام حسین علیہ السلام کے باعث اپنے مقام پر قائم ہے
توصیف رضا
اترك تعليق