"یاحسین یا حسین "کی بلند صداؤں کے ساتھ محبین اہلبیت علیہم السلام نے علم پاک گنبد حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کا اہالی سکھر ۔سندھ نے استقبال کیا جسے بعد ازیں زیارت مؤمنین بلند منار مدرسہ ولی العصر و امام بارگاہ زین العابدین علیہ السلام پر بدست وفد حرم مقدس حسینی کے بلند کیا گیا۔
سکھر کے عوام کی موجودگی میں مدرسہ ولی العصر کے مدیر اور امام جمعہ شیخ علی نے خطاب میں کہا کہ ہمارے لئے یہ ایک شرف عظیم ہے کہ ہمارے پاس مقامات مقدسہ و دیار مقدسہ کے مہمان تشریف لائے ہیں اور اہل سکھر ذکر مظلومیت حضرت امام حسین علیہ السلام کے لئے ہمیشہ آمادہ رہے ہیں ۔
اسی اثناء میں سربراہ وفد حرم مقدس حسینی سید افضل شامی نے خطاب میں کہا : ہم اس سرزمین سے آئے ہیں کہ جہاں حضرت امام العصر عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف سے پوری دنیا میں حکمرانی کریں گے ۔مگر دیکھنا یہ کہ ہمارے امام عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف ہم سے کیا چاہتے ہیں ؟وہ چاہتے ہیں کہ ہم ان کے نہج و راستہ کو مضبوطی سے تھامے رہیں اور علوم قرآنیہ کوسیکھیں اور دینی اصول و فروع پر علم و عمل کے ذریعے پیرا ہوں نہ کہ فقط محبت اہلبیت علیہم السلام پر اپنی زبان تک قائل رہیں بلکہ اس پر عمل کریں جس کا انہوں نے حکم دیا ہے ۔
اور آخر میں اس فرقہ واریت اور اتحاد بین مسلمین کی صفوں میں رخنہ ڈالنے والوں کی حوصلہ شکنی کریں
توصیف رضا
اترك تعليق