وفد عراق کا کراچی کے شہید سید محمد رضوی کے اہل خانہ کے پاس تعزیت

کراچی پاکستان میں گذشتہ روز شہید ہونے والے سید محمد ہاشم رضا رضوی کو تکفیری دہشت گردوں نے شہید کردیا ،چونکہ عتبات مقدسہ کے وفود کراچی میں جاری سر گرمیوں کے پیش نظر ان کے والد کے ہاں تعزیت کے لئے گئے ۔

شہید کے والد کا اس موقع پر کہنا ہے کہ اب تک کے تعزیہ داروں میں سے ہمارے لئے ایک شرف ہے کہ مقامات مقدسہ کے وفود کا بغرض تعزیت آنا ہے اور ہم اس کے لئے ان کے اس  سعی پر شکر گزار ہیں ہیں اور ان سے زیارت امام حسین علیہ السلام کے لئے دعاگو ہیں ۔

اس موقعہ پر سید افضل شامی جو کہ حرم مقدس حسینی کے وفد کے سربراہ ہیں نے حرم مقدس حسینی کے متولی شیخ عبد المہدی کربلائی اور حرم مقدس حضرت عباس علیہ السلام کے متولی سید احمد صافی نیابت میں تعزیت کی  اور کہا کہ یہ ان ماؤں کے لئے بروز قیامت ایک مقام فخر ہوگا کہ جن کی اولادیں  اس مقام شہادت پر فائز ہوئیں ۔

شیخ صلاح کربلائی جو کہ سربراہ وفد حرم مقدس حضرت عباس علیہ السلام ہیں نے حرم مقدس کے خصوصی ہدایہ جات شہید کے اہل خانہ کو دیئے ۔

یاد رہے کہ شہید سید محمد رضوی جامعی کراچی سے  اپلائیڈ فزکس ڈیپارٹمنٹ کے گولڈمیڈلسٹ تھے  

 

توصیف رضا

منسلکات