اسلام آباد میں "نسیم کربلاء " ہفتہ ثقافت کی تیاریاں

اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں "نسیم کربلاء " کے نام سے سات روزہ ہفتہ ثقافت  کے انعقاد کے لئے حرم مقدس حسینی کی جانب سے خصوصی وفد 24 مارچ 2016 بمطابق 14 جمادی الثانی 1437ھ کو اسلام آباد میں پہنچ چکا ہے ۔

حرم مقدس حسینی کے وفد کی اسلام آباد میں دیگر عتبات عالیہ کے وفود سے پیشگی آمد کی وجہ خصوصی لائحہ عمل ہے تاکہ جس کے لئے خصوصی تیاری مکمل کی جاسکے ۔

"نسیم کربلاء " کے لائحہ عمل تیار کرنے والی کمیٹی  کے رئیس اور حرم مقدس حسینی کے علاقات عامہ کے معاون (مسلم عباس صکبان) نے بتایا :

پاکستان میں منعقد ہونے والے اس خصوصی ہفتہ ثقافت کو اس قدر سراہا گیا ہے کہ  اس مرتبہ خصوصی پروگرام علمی اور فنی کا انتظام کیا گیا ہے جس کے لئے الکوثر اسلامک یونیورسٹی  کا بھر پورتعاون  ہمارے ساتھ ہے ،جن میں خصوصی جگہ کے توفر کے ساتھ طباعات و نمایشگاہ کے لئے جگہ کی فراہمی زیر نظر ہے  اس محفل میں خصوصی طور پر حرم مقدس حضرت امام حسین علیہ السلام کے علم پاک کو بلند کیا جائیگا ۔

علاوہ ازیں محافل قرانی و محافل مقاصدہ منعقد کی جائیں گی اور خواتین کے لئے مذہبی ہم آہنگی کے لئے خصوصی انتظام کیا جائیگا۔

چونکہ یہ ہفتہ ثقافت ماضی میں منعقد دو مرتبہ سالانہ منعقد ہوچکا ہے مگر حالیاً خصوصی زیرغور  کہ حرم مقدس حضرت امام علی علیہ السلام ،حضرت امامین کاظمین علیہ السلام اورحضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے بھی وفود شامل ہیں جن کی سرپرستی حرم مقدس حسینی کے وفد کے پاس ہوگی

منسلکات