صحن عقیلہ سے موسوم حرم مقدس حسینی کے توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

دینی  مرجعیت کے نمائندے اور حرم مقدس حسینی کے متولی شرعی (شیخ عبدالمہدی کربلائی) نے حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام میں "صحن عقیلہ " کے تعمیراتی منصوبہ  کی ابتداء کے لئے سنگ بنیاد رکھا ۔

"صحن عقیلہ " منصوبہ جو کہ ایک لحاظ سے حرم مقدس حسینی کی توسیع کا جزء ہے اور اس کے ساتھ ہی  یہ منصوبہ  دو زیرزمین  راستوں اور دیگر خدماتی منصوبوں پر مشتمل ہے ۔

روز آمد سیدہ ثانئ زہراء سلام اللہ علیہا   کی مناسبت  سے صحن حرم مقدس حسینی میں واقع خاتم انبیاء ہال میں حاضرین سے خطاب کے دوران  مذکورہ منصوبے کی سنگ بنیاد کا مژدہ سنایا اور  بیان میں کہا کہ ہمارے سامنے جاری ان کٹھن حالات کے باوجود بھی ہم اللہ سبحانہ وتعالیٰ پر توکل رکھتے ہیں  ۔

"صحن عقیلہ" کا منصوبہ  52 ہزار مربع میٹر پر مشتمل ہے جو کہ  خیمہ گاہ حسینی سے لے کر   تلہ زینبیہ اور اس کے ساتھ ہی حرم مقدس حسینی کے ساتھ متصل ہوجائیگا۔

حرم مقدس حسینی نے اس منصوبے کی تکمیل کے لئے مؤسسہ الکوثر کے ساتھ  مبلغ750 ارب دینار عراقی کے معاہدہ پر دستخط کئے ۔

منسلکات