حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کے مدیر اعلیٰ علامہ شیخ عبدالمہدی نے صحن حرم امام حسین علیہ السلام میں تکریت سے آئی خاتون (ام قصی ) کا استقبال کیا ۔
علاوہ ازیں شیخ عبدالمہدی نے خاتون(ام قصی) اور اس کے ساتھ آئے ہوئے وفد کا صحن حرم امام حسین علیہ السلام میں استقبال کیااور اعزازاً ان کو حرم حضرت امام حسین علیہ السلام کی طرف سے مالی ہدیہ پیش کیا جن کے وسیلے سے ہئیت حج و عمرہ نے ان کے لئے حجاج بیت اللہ کے عازمین میں شامل کیا۔
ان خاتون (ام قصی ) نے گزشتہ سال عراق میں ہونیوالے عراقی فوجیوں کے المناک قتل میں 25 فوجیوں کو اپنے گھر میں بے خوف تکفیریوں کی علاقے میں موجودگی کے باوجود پناہ دے کر ان کی حفاظت کی ۔
علامہ شیخ عبد المہدی نے آئے ہوئے وفد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی اس بہادری کو علاقے میں حب الوطنی کے عنوان سے شمار کیا جائے گا۔
اور ہم (ام قصی ) کے اس بہادرانہ فعل پر فخر کرتے ہیں کہ جو ہمیں محب اہلبیت علیہم السلام خواتین کی یاد تازہ کرتی ہیں جن میں (طوعہ) ہیں جنہوں نے سفیر حضرت اما م حسین علیہ السلام کو کوفہ میں اپنے گھر میں پناہ دی تھی۔
اور خاتون(ام قصی) اور اس کے بیٹوں اور اس کے ساتھ علاقائی لوگوں کے تعاون کو ایک معجزاتی فعل کی بجائے اس تربیت کو قرار دیا جو انہیں اپنے آباؤاجداد سے حب الوطنی کی تربیت کی صورت میں ملا ہے
اترك تعليق