زائرین حضرت امام حسین علیہ السلام کے لئے انتظامیہ منصوبے

حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کے  شعبہ خدمات خارجی و نگھداری کے تکنیکی عملےنے ترکی سے درآمد کی گئیں پچاس متوسط سائز کی چھتریاں مختلف موسمی حالات کے پیش نظر نصب کیں ۔

شعبہ خدمات کے مدیر "محمد ابو دکہ"نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ یہ چھتریاں حرم حضرت امام حسین علیہ السلام کے گرد خاص مقامات پر نصب کی جائیں گی اور یہ چھتریاں  ترکی کی "البیارق"نامی کمپنی سے تیار کروائی گئیں ۔

علاوہ ازیں ان چھتریوں کی تنصیب کے لئے  شعبہ خدمات خارجی اور نگھداری سے مشترکہ فریق کا انتخاب کیا گیا ہے اور ان کو صحن ٹیلہ زینبیہ اور باب راس شریف پر نصب کیا جائے گا ۔

منسلکات