فوج علی اکبر کا امریکی ساختہ میزائل برآمد کرنا

بیجی ریفائنری کے نزدیک حرم حضرت امام حسین علیہ السلام کے تابع رضاکار دستے"علی اکبر" نے امریکی ساخت کے میزائل اور مختلف انواع کے زیر زمین اسلحے کے ڈپو پر قبضہ کیا جو کہ تکفیری دہشت گردوں کے زیر استعمال تھا۔

اضافتا فوج علی اکبر کے قائد قاسم مصلح نے تصریحا کہا کہ مجاھدین کی بیجی کے علاقے میں جاری تفتیش کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے جس کو تکفیریوں نے چھپا کر رکھا تھا۔

اور باوثوق ذریعے سے پتہ چلا ہے کہ داعش ابھی تک دھوکہ اور حیلے بازی کووسیلہ بنا کر ملت عراق سے اپنے جرائم چھپانے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ عراق میں مسلمانوں کی صف وحدت میں تفرقہ بازی کے نام پر رخنہ ڈال سکے ۔

جن میں سے ایک مثال شہر فلوجہ میں جامع مسجد کو مجاھدین کے پہنچنےپر دھماکے سے مسمار کردیا تاکہ اس جرم کو سماجی روابط کی ویب سائٹس پر نشر کے بعد افواج عراق اور رضاکار دستوں کے ساتھ منسوب کر کے تفرقہ بازی کا نام دے سکے ۔

منسلکات