حیدر آباد بھارت میں محفل عطائے خداوندی - معیار انسانیت

13 رجب 1436ھ کو بھارت کے شھر حیدر آباد میں عزا خانہ زھراء سلام اللہ علیہا میں اسلامی ثقافتی جشن بعنوان "امیرالمؤمنین علیہ السلام –عطائے خداوندی و معیار انسانیت" کے عنوان سے منایا گیا جس میں عراق سے حرم مقدسات کے وفوداورمقامی محبان اہلبیت علیہم السلام میں دینی اور ثقافتی شخصیات نے شرکت کی ۔

محفل کا آغاز تلاوت قران حکیم سے عراقی قارئ قران سید حیدر جلوخان نے کیا اور بعد تلاوت وکیل مرجعیہ اور رئیس علماء شیعہ ہند سید غلام حسین رضا آغا کا بیان ان کی نیابت میں ان کے فرزند سید نزار نے بیان کیا جس میں انہوں نے تمام موالین اہلبیت علیہم السلام کو محفل میلاد امیرالمؤمنین علیہ السلام کی مبارکباد دی اور انتظامی کمیٹی کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ انشاءاللہ وہ تمام اہداف کہ جن کے لئے یہ محفل منعقد کی گئی بہتر طریقے سے انجام پائیںگے ۔

حرم مقدسات کے وفد کے رئیس شیخ عادل الوکیل نے مسؤولین حرم کی نیابت میں خطاب کیا جس میں انہوں نے حاضرین محفل کو ارض انبیاء و آغوش اوصیاء اور بشری تہذیبوں کی منبع سرزمین و کربلاء و نجف و کاظمین و سامراء میں اوصیاء رسول علیہم السلام سے عشق و ایثار ، بھائی چارہ کا پیغام دیا ۔

ان کے بعد جامع مکہ کے امام جمعہ حافظ محمد عثمان نے آیہ کریمہ "وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا" (اور اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رہو اور تفرقہ اختیار مت کرو)

کو موضوع خطاب قرار دیا ۔اور تفسیراً کہا کہ وحدت المسلمین ہی آج کے دور کا کامیاب علاج ہے کہ جس میں عدو اسلام مختلف مسآلک کو پارہ کرنے کے درپے ہے اور ان کے درمیان فتنوں کو پھیلایا جارہا ہے اور امت محمدیہ میں توحد کے لئے ضروری ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ کے بعد حضرت علی علیہ السلام کی اقتداء کریں کہ وہی منھج نبوی و اصلی ہے

آخر میں سید حمید الحسن نے وفد حرم مقدسات میں حرم آئمہ کے خدام کا بھارت کے دوسرے شہروں کی نسبت لکھنؤ کے انتخاب پر شکریہ ادا کیا اور موضوع محفل "امیر المؤمنین علیہ السلام  - عطاء ربانی اور منھج انسانی" کو سراہا ۔

اختتام محفل پر انگریزی اور اردو زبان میں وفود حرم آئمہ علیہم السلام کی طرف سے مطبوعات کی نمائش کی گئی ۔

منسلکات