اوکرانیا کے مسیحی وفد کاحرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت سے شرفیابی

پچاس سالہ مسیحی پادری"سرکی کروک" کہ جن کا تعلق اوکرانیا سے ہے نے کربلاء مقدسہ کا دورہ کیا اور اس دورہ میں حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت بھی شامل تھی کہ حضرت امام  حسین علیہ السلام  وہ عظیم و کریم  ہستی ہیں کہ جن کے معتقدین فقط مذہب اسلام سے ہی نہیں بلکہ مخلتف مذاہب کہ جن میں سے مسیحیت کے پیروکار بھی احترام کرتے ہیں ۔

پس اسی بناء پر روس اور اوکرانیا کے شہریوں پر ایک وفد زیارت حرم حضرت امام حسین علیہ السلام اور 61ھ میں وقوع پذیر ہوئے واقعہ کربلاء اور اس کی گہری اور پر اثر ثقافت و ذکریات اور انسانیت سوز مظالم کا بالمشافہ جائزہ لینے کے لئے کربلاء پہنچے ۔

پادری کروک نے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام سے میری محبت اس بناء پر ہے کہ آپ علیہ السلام رمز انسانیت اور انتہائی نیک انسان ہیں جنہوں نے اپنے اہلبیت علیہم السلام اور ساتھیوں کے ہمراہ اپنی جان دی تاکہ بشریت اور حقوق انسانی کا دفاع کیا جاسکے ۔

مزید کہا کہ ہم سب حضرت امام حسین علیہ السلام سے محبت کرتے ہیں اورآج کے دن آنحضرت علیہ السلام کے مرقد کی زیارت سے شرفیاب ہیں ۔اور اوکرانیا میں مسیحی برادری کے مسلمانوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور وہ اسلام کا احترام کرتے ہیں اور ثقافات اسلامیہ عظیمہ مثل حضرت امام حسین علیہ السلام سے باخبر رہنے کی تمنا رکھتے ہیں  اور قران کریم کے ترجمے مقامی زبان میں ترجمے کی تجویز دی تاکہ ان کے ملک میں اسلام کی صحیح شناسی ہو سکے  کیونکہ اوکرانیا میں مسلمان اپنی پوری آزادی کے ساتھ مذہبی رسومات ادا کرتے ہیں اور مذہب اسلام تیزی کے ساتھ دنیا میں پھیل رہا ہے جو کہ ہمارا بڑا سبب کربلاء آنے کا ہے کہ ہم اسلام کی اس عظیم ہستی کے حضور پہنچیں جنہوں اللہ تعالی ٰ کے دین کی نصرت کی خاطر اپنے اہلبیت کے ساتھ جان کی قربانی دی ۔

منسلکات