حرم مقدس حسینی سے وابستہ کربلا ٹی وی نیٹ ورک نے سال 2025 کے دوران ناظرین کی تعداد میں ایک غیر معمولی ریکارڈ قائم کرنے کا اعلان

چینل کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ: "حرم مقدس حسینی کے زیرِ انتظام کربلا سیٹلائٹ چینلز کے گروپ نے سال 2025 کے دوران لائیو سٹریمنگ اور سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ڈیڑھ ارب (1.5 Billion) سے زائد ویوز حاصل کر کے ایک استثنائی ریکارڈ قائم کیا ہے۔"

بیان میں مزید وضاحت کی گئی کہ: "یہ اعداد و شمار اس گہرے اعتماد کی عکاسی کرتے ہیں جو عراق کے اندر اور باہر عوام کو کربلا چینلز پر ہے، بالخصوص مذہبی تقریبات، ملین مارچ (زیاراتِ اربعین و عاشورہ) اور چوبیس گھنٹے نشر ہونے والے مذہبی، ثقافتی اور سماجی پروگراموں کی کوریج کے حوالے سے۔"

نیٹ ورک کا مزید کہنا تھا کہ: "یہ کامیابی میڈیا اور تکنیکی انفراسٹرکچر کی ترقی، سیٹلائٹ نشریات اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے درمیان ہم آہنگی، اور جدید میڈیا پلاننگ کا نتیجہ ہے جو ناظرین کے تنوع اور ڈیجیٹل میڈیا کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کر بنائی گئی ہے۔"

واضح رہے کہ کربلا ٹی وی نیٹ ورک عراق کے ممتاز ترین مذہبی میڈیا اداروں میں سے ایک ہے، جو بڑے مذہبی اجتماعات، اہل بیت (علیہم السلام) سے منسوب شعائر اور ملین مارچ کی کوریج میں مرکزی کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ متنوع مذہبی، تعلیمی اور معلوماتی پروگرام پیش کرتا ہے۔