روضہ مبارک امام حسینؑ کے تحت قائم جامعہ وارث الانبیاءؑ کے صدر نے کالج آف انجینئرنگ میں لیبارٹریوں کے معیار کا مقابلہ

سائنسی تحقیق کے ماحول کو فروغ دینے اور عملی تجربات کی ترقی کے مقصد سے، روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام کے تحت قائم جامعہ وارث الانبیاء علیہ السلام کے صدر ڈاکٹر ابراہیم سعید الحیاوی نے کالج آف انجینئرنگ میں لیبارٹریوں کے معیار کے مقابلے کا آغاز کیا ہے۔

جامعہ کے میڈیا اور سرکاری مواصلات کے ڈائریکٹر حسین حامد الموسوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "سائنسی تحقیق کے ماحول کو بہتر بنانے اور عملی تجربات کی ترقی کے لیے، جامعہ وارث الانبیاء علیہ السلام کے صدر ڈاکٹر ابراہیم سعید الحیاوی نے کالج آف انجینئرنگ میں لیبارٹریوں کے معیار کا مقابلہ شروع کیا ہے۔ اس کا مقصد یونیورسٹی کی لیبارٹریوں کو سپورٹ کرنا اور ان کے نگرانوں کے کردار کو مزید مضبوط بنانا ہے۔"

انہوں نے مزید بتایا کہ "ترقیاتی اقدامات کے تحت، جامعہ کے صدر نے تمام لیبارٹری آلات پر QR کوڈ نظام نافذ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس QR کوڈ میں آلات کی تکنیکی خصوصیات، آپریشن کے طریقے اور ممکنہ تجربات کی تفصیلات شامل ہوں گی۔ اس سے طلبہ کو آلات کی شناخت اور مؤثر طریقے سے استعمال میں آسانی ہوگی۔" انہوں نے واضح کیا کہ "اس مقابلے میں بہترین لیبارٹری کو اعلیٰ کارکردگی اور معیار کی بہتری کے اعتراف میں انعام دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام کے زیر اہتمام جامعہ وارث الانبیاء علیہ السلام سائنسی اور تکنیکی پہلوؤں کی ترقی، جدید بین الاقوامی پیش رفت سے ہم آہنگی اور اہم تجربات کو عوامی مفاد کے لیے استعمال کرنے میں کوشاں ہے۔

منسلکات