روضہ مبارک امام حسینؑ کے شعبہ ہیئت تعلیم تکنیکی سے منسلک مرکز الثقلین نے سائبر سیکیورٹی اور ڈیجیٹل خطرات سے متعلق آگاہی لیکچر کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت امام حسینؑ کے شعبہ ہیئت تعلیم تکنیکی سے منسلک مرکز الثقلین برائے تربیت و پیشہ ورانہ مہارت نے سائبر سیکیورٹی اور ڈیجیٹل خطرات کے حوالے سے آگاہی پر مبنی لیکچر کا انعقاد کیا۔

مرکز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حاکم الجبوری نے بتایا کہ "مرکز الثقلین برائے تربیت و پیشہ ورانہ مہارت، جو روضہ مبارک حضرت امام حسینؑ کے شعبہ ہیئت تعلیم تکنیکی سے وابستہ ہے، نے (سائبر سیکیورٹی: خطرات اور حفاظتی اقدامات) کے عنوان سے ایک آگاہی لیکچر کا انعقاد کیا۔ یہ لیکچر ڈاکٹر علی فوزی الشمری نے دیا جس میں متعدد اساتذہ، تربیت یافتہ افراد اور ٹیکنالوجی کے شعبے سے دلچسپی رکھنے والوں نے شرکت کی۔"

انہوں نے مزید بتایا کہ "لیکچر میں سائبر حملوں کی مختلف اقسام پر بات کی گئی اور عراقی معاشرے سے متعلق حقیقی مثالیں پیش کرتے ہوئے افراد اور اداروں کی سطح پر سائبر خطرات سے بچاؤ کے لیے مفید تجاویز بھی دی گئیں۔" ان کا کہنا تھا کہ "یہ سرگرمی مرکز کی جانب سے عوام میں ڈیجیٹل آگاہی اور ثقافت کے فروغ کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہے۔"

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت امام حسینؑ کے تحت ہیئت تعلیم تکنیکی سائنسی اور تکنیکی شعبے کی ترقی، عالمی سطح پر ہونے والی تازہ ترین پیش رفتوں کی پیروی اور اہم تجربات کو عوامی مفاد کے لیے بروئے کار لانے پر خصوصی توجہ دیتی ہے۔

منسلکات