خصوصی نیابت میں زیارت کے لئے ثبت نام

حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کے شعبہ اعلام کی جانب سے ماہ رمضان المبارک کی آمد کی مناسبت سے زیارت حضرت امام حسین علیہ السلام کے لئے خصوصی ثبت نام کا انتظام کیا گیا ہے جس میں اول شب ماہ رمضان المبارک میں نیابت میں زیارت ادا کی جائے گی ۔

خصائص حسینیہ میں شیخ جعفر تستری روایت نقل کرتے ہیں کہ امام جعفر الصادق علیہ السلام نے فرمایا : جس شخص نے حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت ماہ رمضان المبارک میں کی اور راستے میں ہی اپنے خالق حقیقی سے جا ملا اس کا کوئی حساب نہیں ہوگا بلکہ یہاں تک کہ اسے کہا جائے گا کہ جنت امان سے جاؤ۔

روایت میں ہے کہ ماہ رمضان کی اول شب اور نیمہ ماہ رمضان اور آخر شب رمضان اور دیگر روایت میں ہے کہ ماہ رمضان کے آخری چھے روز و شب ۔

نیابت میں زیارت کے لئے حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کی آفیشل ویبسائٹ میں خصوصی صفحہ کا انتظام کیا گیا جہاں زائرین خود اپنی اپنے مرحومین و دیگر احباب کی جانب سے نیابت میں زیارت کے لئے اسماء ثبت کرسکتے ہیں ۔

جسکی  براہ راست لینک ذیل میں درج ہے

 

http://imamhussain.org/urdu/enaba/

منسلکات