چہلم امام مظلوم علیہ السلام اور کربلاء

چہلم حضرت سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کے ایام کی مناسبت سے جہاں دنیا بھر سے زائرین کی ایک بڑی تعداد کربلاء مقدسہ کی طرف گامزن ہے وہیں ان زائرین کو سہولیات پہنچانے میں عراق کی فراخدل قوم نے بھی خدمت زائرین امام مظلوم علیہ السلام  میں کوئی کسر نہیں چھوڑی   اس کے ساتھ حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کے مختلف شعبہ جات کی جانب سے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں  جن میں سے  ایک کثرت تعداد زائرین کی بناء پر کمسن اور بزرگ زائرین کے لئے خصوصی  راہنمائی کارڈ کی فراہمی ہے تاکہ کسی ناگہانی صورت میں موجود معلومات پر  رابطہ کیا جاسکے  اور ان کارڈز کی فراہمی کو کربلاء مقدسہ کی جانب متصل تمام راستوں پر فراہم کیا جائیگا ۔

ان کے علاوہ دیگر مقامی رضاکار افراد کی جانب سے "صفائی  جزء ایمان ہے " کے عنوان سے بغداد و نجف کے راستوں کی صفائی کا ذمہ لیا ہے اور اس کے ساتھ ہی مختلف مقامات پر ابتدائی طبی امداد کے مراکز قائم کئے جائیں گے جو کہ زائرین کو مفت سہولیات فراہم کریں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس انہی ایام چہلم میں شریک زائرین حضرت امام  حسین علیہ السلام کی تعداد عراق کے وزیر نقل کی جانب سے 26 ملیون (دو کروڑ ساٹھ لاکھ ) اعلان کیا گیا تھا۔

 

توصیف رضا

منسلکات