ناصر حسین : زھیر بن سلیم الازدی

حضرت امام حسین علیہ السلام کی نصرت کے لئے آنے والے اصحاب کی روداد حیات کو دیکھیں تو ان میں ایک تشابہ نظر آتا ہے کہ کس طرح قربانیاں دیں تاکہ ہمرکابی حسینی نصیب ہو ۔

ملذات دنیا کے ترک کرنے میں انصار حضرت امام حسین علیہ السلام میں خصوصی تشابہ ہے ان میں سے کچھ ایسے ہیں جو اپنے پیچھے خاندان کو چھوڑکر نصرت کو پہنچے اور کچھ اپنی دنیاوی تجارت کو ترک کر کے پہنچے اور کچھ اپنے قبیلوں کو ترک کر کے پہنچے ان میں سے زھیر بن سلیم ازدی رضوان اللہ علیہ تھے ۔

زہیر ان میں سے تھے جو شب عاشور نصرت حضرت امام حسین علیہ السلام کے لئے کربلاء مقدسہ پہنچے کیونکہ آپ تک اعداء اسلام کی لشکر کشی کی خبریں برابر پہنچ رہی تھیں اسی لئے عزم نصرت کیا اور نداء نصرت امام حسین علیہ السلام پر لبیک کہتے ہوئے آپہنچے اور پہلے حملے میں شہید ہوئے ۔

پس سلام ہو آپ پر اور آپ کے باکمال اصحاب پر تا روز قیامت ۔

منسلکات