حرم مقدس حسینی سے وابستہ "سیدہ زینب (سلام اللہ علیہا) اسپیشلائزڈ آئی سرجیکل سینٹر" نے مبارک ایامِ اربعین کے دوران زائرین کو فراہم کی جانے والی طبی و علاج معالجے کی خدمات کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔
آفیشل ویب سائٹ کو موصول ہونے والے ایک بیان میں مرکز نے بتایا کہ "شہرِ کربلا انے والے زائرین کو بہترین صحت و دیکھ بھال کی فراہم کے جامع منصوبے کے تحت، اس مرکز نے (18,235) زائرین کو طبی و علاجی خدمات فراہم کیں۔"
بیان میں مزید کہا گیا کہ "مرکز کے طبی، نرسنگ اور انتظامی عملے نے شب و روز انتھک محنت کی تاکہ طبی معائنہ ، ضروری علاج اور ادویات کی فراہمی کے ذریعے زائرین کی بروقت دیکھ بھال کی جا سکے۔"
یہ بھی واضح کیا گیا کہ "یہ خدمات حرم مقدس حسینی کے ان طبی اداروں کا حصہ ہیں جو اربعین کی زیارت کے دوران مختلف صوبوں اور ممالک سے آنے والے زائرین کی دیکھ بھال کے لیے کوشاں ہیں۔"
واضح رہے کہ حرم مقدس حسینی اپنے تمام ہسپتالوں اور طبی مراکزل کے ذریعے بڑے اجتماعات اور ملینین زیارات، بالخصوص زیارتِ اربعینِ امام حسین (علیہ السلام) کے موقع پر زائرین کو بہترین طبی اور علاجی سہولیات فراہم کرنے کے لیے فعال کردار ادا کرتا ہے۔
