حرم مقدس حسینی کی طرف سے نئے سال کے آغاز پر اولاد شھداء کی تکریمی محافل

حرم مقدس حسینی کے زیر انتظام ہر سال نئے تعلیمی سال کے آغاز پر شہداء کی اولادوں اور یتیم بچوں کی عزت افزائی کے لیے ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اس سال بھی شعبہ تربیتی نگہداشت کے تحت وفد نے شمالی علاقوں کا دورہ کیا، جن میں خاص طور پر صلاح الدین کے بلد اور آمرلی اضلاع شامل ہیں، اور اس دوران 300 سے زیادہ طلباء و طالبات کو اعزاز سے نوازا گیا۔

وفد نے تعلیمی عملے سے ملاقات کی اور ان سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ شہداء کے بچوں اور یتیموں کو خصوصی توجہ دی جائے کیونکہ والدین کے فقدان کی وجہ سے ان کی نفسیاتی اور تعلیمی ضروریات مختلف ہوتی ہیں۔ ان بچوں کو ایک ایک کر کے بلایا گیا، اور حاضرین نے تالیاں بجا کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر کچھ یتیموں اور ان کے خاندانوں کی فوری ضروریات کو بھی پورا کیا گیا۔

بچوں میں اسکول بیگز، اسٹیشنری، سردیوں کے لباس اور دیگر تحائف تقسیم کیے گئے تاکہ ان کی تعلیمی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔ یہ پروگرام جلد ہی جنوبی صوبوں تک بھی توسیع دیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ یتیم بچوں اور شہداء کی اولادوں کو اس سے فائدہ پہنچ سکے۔

یہ پروگرام حرم مقدس حسینی کی طرف سے ان بچوں کے لیے ایک اظہار محبت ہے جو اپنے والدین کی قربانیوں کے نتیجے میں یتیم ہو چکے ہیں۔ یہ شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں ایک معمولی سا شکریہ ہے اور ان کے اہل خانہ کے لیے حرم مقدس حسینی کی طرف سے ایک چھوٹا سا تعاون حرم ۔

منسلکات