حرم مقدس حسینی کے فنی اور انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ امام رضا علیہ السلام فلاحی ادارہ کے لیے تیار کیے جانے والے دیار طیبه رہائشی کمپلیکس کے پہلے مرحلے کی تکمیل کی شرح 95 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
ڈیپارٹمنٹ کے مدیر انجینئر حسین رضا مہدی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ "دیار طیبه رہائشی کمپلیکس کے پہلے مرحلے پر کام تیز رفتاری سے جاری ہے اور اس کی تکمیل کی شرح 95 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ یہ منصوبہ حرم مقدس حسینی کے فنی اور انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے تحت امام رضا علیہ السلام فلاحی ادارہ کے لیے تیار کیا جا رہا ہے جو کہ مرجع دینی اعلیٰ سید علی الحسینی سیستانی کے دفتر کی نمائندگی کے تحت کربلاء میں واقع ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ یہ کمپلیکس 37 دونم رقبے پر مشتمل ہے اور اس میں 2 اسکول، لیبارٹریاں، انتظامی کمرے، سبزہ زار، ایک جامع مسجد، اور ایک مکمل کلینک شامل ہے جس میں ایمرجنسی، لیبارٹری، اور ایکسرے کی سہولتیں موجود ہیں۔ اس کے علاوہ، کلینک میں ڈاکٹروں کے کمرے بھی ہیں۔ اپارٹمنٹس دو قسم کے ہیں؛ ایک 150 مربع میٹر اور دوسرا 170 مربع میٹر پر مشتمل ہے، ہر ایک میں 2 بیڈروم، ایک لاؤنج، استقبال، کچن، اور 2 باتھ روم شامل ہیں۔