ایمان اور محبت ازروئے معصوم علیہم السلام

اسلامی روایات میں وارد ہوا ہے بیشک ایمان محبت ہے ۔

حضرت امام محمد باقر علیہ السلام سے مروی ہے :

(الایمان حبّ وبغض )''ایمان محبت اور بغض ہے ''

فضیل بن یسار سے مروی ہے :

(سألت اباعبد اللّٰہ علیہ السلام عن الحبّ والبغض،أَمن الایمان ھو؟ فقال :(وھل الایمان الّاالحبّ والبغض ؟)

''میں نے امام جعفر صادق علیہ السلام سے محبت اور بغض کے بارے میں سوال کیا کہ کیا دونوں ایمان میں سے ہیں ؟ آپ نے فرمایا :کیا محبت اور بعض کے علاوہ ایمان ہو سکتا ہے ؟    حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام سے مروی ہے :(ھل الدین الّاالحبّ؟انّ اللّٰہ عزّوجلّ یقول :

(قل ان کنتم تحبّون اﷲفاتبعون یحببکم اﷲ

''کیا دین محبت کے علاوہ ہے ؟بیشک خداوندعالم فرماتا ہے :

(قل ان کنتم تحبّون اﷲفاتبعون یحببکم اﷲ

''اے پیغمبر کہہ دیجئے کہ اگر تم لوگ اللہ سے محبت کرتے ہو تو میری پیروی کرو خدا بھی تم سے محبت کرے گا ''

حضرت امام محمد باقر علیہ السلام سے مروی ہے:

(الدین ھوالحبّ والحبّ ھوالدین)

''دین محبت ہے اور محبت دین ہے''

منسلکات