المرجع الدینی کبیر آیت اللہ بروجردی اور عزاداری امام حسین علیہ السلام

 

آیت اللہ العظمیٰ بروجردی کہتے ہیں کہ جب میں بروجرد میں تھا اور کثرت مطالعہ کی وجہ سے ضعف بینائی کا احساس ہوا ۔

بروجرد میں عاشوراء کے موقع پر خصوصی مراسم بپا کئے جاتے ہیں خلاصۃً کہ شہر کے گردونواح سے لوگ جمع ہوتے ہیں اور گیلی مٹی تیار کرتے ہیں اور سر تا پا خود کو اس میں گیلا کردیتے ہیں اور پھر جلوس کی شکل میں عزداری کے لئے نکل پڑتے ہیں ۔

میں بھی اس جلوس میں حاضر ہوا اور اس گیلی مٹی میں سے لے کر اپنی آنکھوں پر شفاء کی نیت سے مل لی پس اسی سبب میری آنکھوں نے شفاء پائی اور آج تک میری آنکھوں میں کسی قسم کا کوئی درد نہیں ہوا۔

منسلکات