نابینا بچوں کے لئے لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے حرم مقدس حسینی کی طرف سے جدا اسکولز کا قیام

حرم مقدس حسینی سے منسلک نور انسٹی ٹیوٹ برائے نابینا افراد کی انتظامیہ نے دینی مرجعیت کے نمائندے اور حرم مقدس حسینی کے متولی علامہ شیخ عبدالمہدی الکربلائی کی منظوری سے نابینا اور جزوی طور پر بینائی والے افراد کی مدد کرنے کے منصوبے کے ساتھ حضرت علی اصغر علیہ السلام سپیشل سکول فار بوائز کے سیکنڈری سکول اور حضرت رقیہ علیہا السلام سپیشل سکول برائے لڑکیوں کے قیام کا عندیہ دیا ہے ۔ یہ دونوں مدارس امام رضا علیہ السلام کی چیریٹی فاؤنڈیشن سے منسلک ہیں۔

اس ادارے کے ڈائریکٹر سامی جواد کاظم نے آفیشل ویبسائٹ کے ساتھ بات چیت میں کہا: " دینی مرجعیت کے نمائندے اور حرم مقدس حسینی کے متولی علامہ شیخ عبدالمہدی الکربلائی کے اس پدرانہ اور ہمدردانہ فیصلے کے ساتھ، نابینا اور جزوی طور پر بینائی والے طلباء جو کہ چاہتے ہیں کہ ثانوی سطح پر اپنی تعلیم مکمل کریں، ان کی دیکھ بھال ادارے نے کی۔ حرم مقدس حسینی سے منسلک اس ادارے کے تعاون کی وجہ سے وہ حضرت علی اصغر علیہ السلام کے لڑکوں کے اسکول اور لڑکیوں کے لیے حضرت رقیہ علیہ السلام کے اسکول میں اپنی تعلیم جاری رکھ سکتے ہیں۔ دونوں ادارے امام رضا علیہ السلام ریلیف اینڈ اکموڈیشن فاؤنڈیشن سے منسلک ہیں، جو کربلا میں اعلیٰ مذہبی مرجعیت آیت اللہ سیستانی کے دفتر سے منسلک ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا: "طلبہ کے پہلے گروپ نے فوری طور پر تعلیمی عملے کی نگرانی میں تعلیم حاصل کرنا شروع کر دی۔"

انہوں نے واضح کیا: "یہ تعاون دینی مرجعیت کے دفتر سے منسلک خصوصی مرکز کے نابینا اور بصارت سے محروم طلباء کی درخواست کے بعد کیا گیا ہے۔ اس مرکز کی انتظامیہ نے حرم مقدس حسینی اور ادارے کے ماہر عملہ کے تعاون سے اس درخواست کا فوری طور پر مثبت جواب دیا اور ان کے لیے ایک خصوصی اسکول کھولا۔ صوبہ کربلا کے نائب ناظم تعلیم نے بھی دلچسپی اور توجہ کے ذریعہ ہماری درخواست پر اتفاق کیا۔

منسلکات