حرم مقدس حسینی کی سرپرستی میں حالیہ جاری ایک اھم منصوبہ کی تفاصیل

ادارت حرم مقدس حسینی کی طرف سے زائرین کی سہولت اور حالیہ توسیعی منصوبہ کے پیش نظر تلہ زینبیہ کی دوبارہ تعمیر کا منصوبہ تیزی کے ساتھ جاری ہے ۔ تلہ زینبیہ کی گذشتہ عمارت کی بنسبت یہ مساحت 10 گنا زیادہ ہے اور اس جگہ 3 منزلہ اور 45 گیلریز تعمیر کی جائیں گی ۔

انجیبئر حسین رضا مہدی نے انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ دینی مرجعیت کے نمائندے اور حرم مقدس حسینی کے متولی علامہ شیخ عبد المہدی کربلائی کی توجیہ پر چہلم حسینی کی زیارت کے موقع پر تلہ زینبیہ کی عمارت کو زائرین کے لئے تعمیر روک کر خدمات کے لئے مختص کیا گیا تھا اب اسی منصوبے پر دوبارہ تعمیری مراحل کو آگے بڑھایا گیا ہے انہوں نے بیان کیا کہ اس وقت مرمر لگانےکا کام جاری ہے اور اس کے بعد مشہور زمانہ کربلائی کاشی کی شیشہ کاری کی جائے گی ۔

اور وضاحت کی کہ 45 کے قریب گیلریز تعمیر کی جائیں گی اور ان کے اندر مختلف شیشہ کاری کے علاوہ آرائش و مکان تلہ زینبیہ کی مزخرفاتی زینت اور سجاوٹ پر بھی توجہ دی جارہی ہے ۔

کیونکہ تلہ زینبیہ کا منصوبہ حرم مقدس حسینی کے اس وقت کے اہم منصوبوں میں سے ایک ہے کیونکہ زائرین کے لئے خصوصی طور پردوران زیارات کشادگی کا باعث ہوگا ۔

اور اسی عمارت میں حرم مقدس حسینی کا میوزیم جو کہ اندرون صحن میں واقع ہے اس عمارت میں منتقل کیاجائے گا اور اس کے ساتھ ہی مہمانسراء ، لائبریری ، عبادت گاہ اور مقام تلہ زینبیہ کی تعمیر کی جائے گی ۔

اور انجئنیر حسین مہدی نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ توسیعی منصوبے سے پہلے تلہ زینبیہ کی اراضی 300 مربع میٹر پر واقع تھی لیکن حالیہ مساحت 10 گنا زیادہ اضافہ کردی گئی ہے جس کا ایک براہ راست فائدہ کربلاء مقدسہ میں ہونے والی بڑی زیارات جس میں لاکھوں کی تعداد میں زائرین کربلاء مقدسہ کا رخ کرتے ہیں ان کو سہولت فراہم کرے گی ۔ 

منسلکات