شہر کربلاء میں دفتر مرجع دینی اعلیٰ سید علی حسینی السیستانی کی فعالیت

اعلیٰ مرجع دینی السید علی حسینی کے کربلاء مقدسہ کے آفس نے محدودآمدنی اور ضرورت مند افراد کی امداد کی مد میں 21 کروڑ 30لاکھ دینار گذشتہ دوماہ میں تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

سید کمال شبر مکتب السید السیستانی میں مالی اور طبی امداد کے مسئول ہیں نے انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ دینی مرجعیت کے نمائندے اور حرم مقدس حسینی کے متولی علامہ شیخ عبد المہدی کربلائی کی راہنمائی پر روزانہ دسیوں زائرین جوکہ عراق کے مختلف شہروں سے آتے ہیں حرم مقدس حسینی کے صحن میں مراجعت کرتے ہیں جنہیں مالی ، علاجی و انسانی امدادات فراہم کی جاتی ہیں ۔

سید کمال شبر نے بتایا کہ دوماہ صفر المظفر اور ربیع الاول میں ضرورت مند اور محدود آمدنی والے گھرانوں کو جو امداد فراہم کی گئی  تاکہ انہیں کسی قسم کی مالی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور ریکارڈ میں میسر اعدادات میں 21 کروڑ 30 لاکھ دینار کا مبلغ ہے ۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ مرجع دینی اعلیٰ السید علی حسینی سیستانی دام ظلہ کا دفتر طبی و علاجی سہولیات ، راشن کی تقسیم اور مالی امدادات سالہا سال فراہم کرتا ہے 

منسلکات

: توصیف رضا خان : Toseef Raza Khan