حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام جہاں زائرین و معتقدین کے لئے ایک خصوصی اہمیت کا حامل ہے وہیں ادارت حرم مقدس حسینی کی طرف سے بھی زائرین کی سہولیات کے لئے کسی قسم کی ممکنہ کمی کو دور کیا جاتا ہے اس کے ساتھ ہی نہ صرف کربلاء مقدسہ میں بلکہ عراق کے دوسرے صوبوں تک مختلف انسانی منصوبہ جات یا تو پایہ تکمیل کو پہنچ گئے ہیں اور خدمات فراہم کررہے ہیں یا زیر تعمیر ہیں چاہے وہ پراجیکٹس پینے کا صاف پانی ہو سستی ٹرانسپورٹیشن یا فری علاج و معالجہ یا بیرون ممالک علاج کے ساتھ مختلف اسکولز اور کالجز کی تعمیر ہے ۔
ایسا ہی ایک منصوبہ عراق کے شہر حلہ میں امراض دماغ کے لئے خصوصی ہسپتال تعمیر کیا جارہا ہے انجینئر مصطفیٰ سلمان جوکہ اس تعمیراتی پراجیکٹ کے نگران ہیں انٹرویو میں بتاتے ہیں کہ ہسپتال چار منزلہ عمارت اور ایک زیر زمین تہہ خانے پر مشتمل ہوگا یہ تہہ خانہ زیرزمین پارکنگ اور سروس رومز کے لئے استعمال کیا جائے گا اور پہلے ،دوسرے اور تیسرے فلور پر استقبالیہ ، لیبارٹریز اور حسی اور فزیو تھیراپی ڈیپارٹمنٹ کے کمرے ہونگے ۔
بین الاقومی معیار کے مطابق اس ہسپتال میں ہر قسم کے حفاظتی انتظام کئے جائیں گے جن میں ایمرجنسی آگ بھجانے اور باہر نکلنے کے علاوہ کسی قسم کی الیکٹرک سپلائی اور دیگر عالمی معیار شامل ہیں اور اس ہسپتال میں 6 سروس لفٹس سہولت کے لئے موجود ہونگی اور اپنی نوعیت کا پہلا ہسپتال ہوگا جو کہ صحتی سہولیات میں میسر کیا جائے گا