ملکی و غیر ملکی زائرین و خدام حضرت امام حسین علیہ السلام

چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے احیاءکے لئے اس دفعہ ماتمی و خدماتی و طبی سہولیات کے ساتھ عراقی و غیر عراقی عوام شانہ بشانہ تھے ۔

چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے عراق کے سیکیورٹی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کسی بھی قسم کی زائرین کے لئے براہ راست خدمت کی فراہمی کے لئے مقامی حکومت سے اجازت نامہ ضروری ہے ۔

یہ اجازت نامے محرم الحرام و صفر الاحزان کے مہینے میں جاری کئے جاتے ہیں ۔

1444ھ میں 12500 مواکب خدماتی و طبی و ماتمی و دیگر سہولیات فراہم کرنے والوں کو اجازت نامے جاری کئے گئے جو کہ گذشتہ سال کی نسبت 11356 تھے 12500 میں سے 300 سے زیادہ غیر ملکی مواکب ہے کیونکہ عراقی تاریخ اور زائرین امام حسین علیہ السلام کی خدمت کی تاریخ کو غیر ملکی زائرین کے اپنانے میں تیزی آئی ہے جو کہ گذشتہ سال 59 مواکب تھے۔

 

منسلکات