وارث الانبیاء (ع) یونیورسٹی کی عالمی درجہ بندی میں نمایاں پیشرفت: گرین میٹرک رینکنگ میں 142 درجے بہتری

حرم مقدس حسینی سے وابستہ وارث الانبیاء (علیہ السلام) یونیورسٹی نے 2025 کے لیے پائیدار یونیورسٹیوں کی عالمی درجہ بندی (UI GreenMetric) میں بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے گزشتہ درجہ بندی کے مقابلے میں 142 درجے ترقی کی ہے۔

میڈیا اور گورنمنٹ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ حسین حامد الموسوی نے بتایا کہ تازہ ترین درجہ بندی کے مطابق یونیورسٹی عالمی سطح پر 435 ویں نمبر سے ترقی کر کے 293 ویں نمبر پر آ گئی ہے۔ یہ کامیابی ماحولیاتی پائیداری، وسائل کے انتظام کی کارکردگی اور کیمپس کے اندر ماحول دوست (Green) انفراسٹرکچر کی ترقی میں بہتری کی عکاسی کرتی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مقامی سطح پر یونیورسٹی نے درجہ بندی میں شامل 87 سرکاری اور نجی عراقی یونیورسٹیوں میں 9 ویں پوزیشن حاصل کی ہے، جبکہ نجی یونیورسٹیوں میں چوتھا مقام حاصل کیا ہے۔

یہ پیشرفت حالیہ برسوں میں یونیورسٹی کی جانب سے کیے گئے متعدد اقدامات کا نتیجہ ہے، جن میں توانائی کے نظام میں بہتری، پانی اور ویسٹ مینجمنٹ (فضلہ کے انتظام) میں ترقی، اور سبز رقبے میں اضافہ شامل ہے۔ اس کے علاوہ پائیدار ترقی کے اہداف سے منسلک تعلیمی اور تحقیقی پروگراموں کو بھی فروغ دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ (UI GreenMetric) رینکنگ ماحولیاتی پائیداری، انفراسٹرکچر اور ماحول دوست تعلیمی پروگراموں کے معیارات پر یونیورسٹیوں کا جائزہ لینے والا ایک اہم ترین عالمی اشاریہ ہے۔

منسلکات