شہر امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی طرف سے خصوصی اعلان

حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کی طرف سے طریق یا حسین (کربلا – نجف) کے راستے پر شہر امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام جس میں زائرین کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں کی طرف سے چہلم حسینی کے دوران فراہم کی گئیں خدمات کا اعلان کیا گیا جس میں 6 صفر الاحزان سے 20 صفر الاحزان تک 329590 عدد فوڈ پیکٹس ، اور 100755 افراد کے لئے شب بسری کی سہولت فراہم کی گئیں ۔

جبکہ اس دوران 26403 زائرین نے اس شہر کی زیرنگرانی ابتدائی طبی امداد مراکز سے طبی سہولت سے استفادہ کیا اور اس خدمت کی فراہمی میں عراق کے مختلف صوبوں سے رضاکاروں نے حصہ لیا جس میں صوبہ سماوہ سے 170، بصرہ سے 50، حلہ کے حرم مقدس حسینی کے اسکاؤٹس 160، کربلاء مقدسہ سے 100 جبکہ 95 رضاکار خواتین اور 26 مبلغات نے شرکت کی ۔

اور حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کی ادارت میں 3 خدماتی شہر تعمیر کئے گئے ہیں جن میں سے ایک کربلاء مقدسہ اور نجف کے مابین راستے پر واقع ہے

منسلکات