حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کی طرف سے فراہم کی گئیں بعض خدمات کی تفاصیل

حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کی ادارت کی جانب سے آج 20 صفر تک زائرین کی سہولت کے لئے مختلف خدمات کی بعض تفاصیل مندرجہ ذیل ہیں۔

1. انجینئرنگ اور ٹیکنیکل پروجیکٹس ڈیپارٹمنٹ کے ریفریجریشن ڈویژن کی طرف سے حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام اور گردونواح میں موجود تمام مقامات کے لئے اس سخت موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے اور متولی حرم امام حسین علیہ السلام کی خصوصی ہدایت پر 900 ٹن کی قوت کے 2 مزید چلرز اربعین کے موقع پر نصب کئے گئے اور مزید اجمالی طور پر 9000 ٹن تک کے چلرز تقسیم کئے گئے ہیں جس کے ذریعے 26 تک کولنگ اور 55 درجہ تک کہ رطوبت کو کنٹرول کیا جاتا ہے اور نہ صرف اتنا ہی بلکہ زیر زمین ایوانوں میں تازہ ہوا کی فراہمی کے ساتھ ساتھ خصوصی آکسیجن بھی پمپ کی گئی ہے تاکہ توازن برقرار رکھا جائے ۔

2. حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کے ٹرانسپورٹیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے زائرین کے لئے کربلاء مقدسہ سے بارڈر تک فری پہنچانے کی سہولت فراہم کی گئی ہے اور اس مقصد کے لئے خصوصاً 100 بسیں صرف بارڈر تک کے روٹ کے لئے مختص کی گئی ہیں ۔

3. حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کے لنگر خانہ کی جانب سے مختلف مقامات پر زائرین کے لئے اطعام کی سہولیات فراہم کی گئیں جن میں ٹیلہ زینبیہ ، باب بغداد ، سدرہ روڈ ، سید الشہداء کمپلیکس کے مقامات سے فقط 50 لاکھ افراد کا کھانا تقسیم گیا اس کے علاوہ 60 لاکھ سے زیادہ پانی کی فراہمی کی گئی ۔

4. 19 صفر المظفر کی عصر تک ایک لاکھ بیس ہزار زائرین کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں اور ان کی خدمت کے لئے تقریباً 3000 افراد پر مشتمل عمل مسلسل موجود رہا اور یہ طبی امدادات 20 کیمپس اور 6 ہسپتالوں کے ذریعے فراہم کی گئیں ۔

منسلکات