حضرت عباس علیہ السلام کے بھائی جناب عبد اللہ کی نصرت حضرت امام حسین علیہ السلام

آپ اپنے بھائی حضرت عباس علیہ السلام کے آٹھ سال بعد گود حضرت ام البنین سلام اللہ علیہا میں آئے اور اپنے والد امیرالمؤمنین علی ابن ابیطالب علیہم السلام کے ساتھ آٹھ سال حیات پائی اور اپنے برادر حضرت امام حسن علیہ السلام کے ساتھ 16 سال اور اپنے برادر حضرت امام حسین علیہ السلام کے ساتھ 25 سال حیات پائی اور یہی آپ کی مکمل عمر گزری ۔

اھل السیر اپنی کتاب میں نقل کرتےہیں کہ جب اصحاب حضرت امام حسین علیہ السلام اور خانوادہ بنی ہاشم میں سے شہید ہوئے تو حضرت سرکار وفاء عباس علیہ السلام نے اپنے بھائی کو طلب فرمایا اور جناب عبد اللہ آئے اور آپ علیہ السلام نے فرمایا کہ بھائی قدم بڑھاؤ کہ جام شہادت منتظر ہے اور آپ نے حکم کی تعمیل فرمائی اور دشمن پر بھرپور حملہ کیا اور یہ رجز پڑھتے جاتے تھے

میں اس مددگار و اصحاب فضائل کا بیٹا ہوں جسے علی کہتے ہیں جس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ کی تلوار نصرت بنے

اسی اثناء میں ملعون ھانی بن ثبیت الحضرمی نے حملہ کیا اور سر پر وار کیا اور آپ شہید ہوئے ۔ 

منسلکات