20 ہزار زائرین کے لئے رہائش کی گنجائش فقط ایک دروازے پر

حرم مقدس حسینی کے شعبہ انجینئرنگ اور تکنیکی شعبہ کی طرف چہلم حسینی کی مناسبت سے ٹیلہ زنبیہ کے قریب جاری تعمیراتی مساحت کو جو کہ تقریباً 12 ہزار مربع میٹر بنتی کو زائرین کی استراحت کے لئے آمادہ کیا تاکہ زائرین نہ صرف زیارت سے پہلے اور زیارت کے بعد حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کے اطراف میں استراحت کرسکیں ۔

اس کے علاوہ خیام گاہ حسینی تک متصل کردیا گیا تاکہ زائرین کے لئے مقامات کے درمیان فاصلہ طے کرنے میں آسانی رہے ۔ اور جب کہ صحن سیدہ عقیلہ زینب سلام اللہ علیہا میں زیر زمین دو تہہ خانے زائرین اور رضاکاروں کی رہائش کے لئے مختص کئے گئے ہیں یاد رہے کہ ان تہہ خانوں میں زائرین اور رضاکاروں کو ملا کر تقریباً 20 ہزار لوگوں کی استراحت کی گنجائش ہے ۔

منسلکات