حرم مقدس حسینی کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ایران کے دارالحکومت تہران میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی کتابی نمائش میں شرکت کے لئے تیاری مکمل کر لی ہے ۔
علی مامیثہ موسوی جو کہ شعبہ نمائشگاہ کتابی کے انچارج ہیں نے بتایا کہ تین حرم (حضرت امام حسین علیہ السلام ، حرم حضرت عباس علیہ السلام ، حرم حضرت امام علی علیہ السلام ) کی طرف سے نمائشگاہ میں جگہ مختص کی گئی ہے اور خصوصی ڈیکوریشن کا انتظام کیا گیا ہے ۔
اس کے ساتھ اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ اول آنے والے 6 اشخاص کو حرمین حضرت عباس و امام حسین علیہما السلام کے اخراجات پر زیارات عراق کے لئے لایا جائیگا ۔
یہ بات علم میں رہے کہ تہران بین الاقوامی کتابی نمائشگاہ نمبر 33 کا انعقاد 11-21 مئی 2022 کو ہوگا ۔