1لاکھ چوبیس ہزار انبیاء سے مصافحہ کی رات - آئیں اپنا نام ثبت کریں

بے شک یہ افضل راتوں میں سے ایک رات ہے

حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کے تابع مؤسسہ امام حسین علیہ السلام ڈیجیٹل میڈیا کی جانب سے ایسے زائرین جو کسی وجہ سے نیمہ شعبان کی مناسبت سے کربلاء مقدسہ نہیں آسکے ان کی نیابت میں زیارت کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں دی گئی لینک میں ثبت نام کیا جاسکتا ہے

https://imamhussain.org/urdu/message

 

علاوہ ازیں اس شب کے بارے میں حضرت امام جعفر الصادق علیہ السلام سے روایت ہے کہ ایک دفعہ حضرت امام باقر علیہ السلام سے سوال کیا گیا کہ نیمہ شعبان کی کیا فضیلت ہے اور آپ علیہ السلام نے فرمایا شب قدر کے بعد یہ افضل راتوں میں ایک رات ہے جس میں اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر خصوصی کرم فرماتا ہے اور مغفرت فرماتا ہے اس لئے اس وقت قرب الہیٰ کی تلاش کرو اور اللہ تعالیٰ جائز حاجات کی برآوری فرماتا ہے ۔

اور اسی طرح اس رات میں زیارت حضرت امام حسین علیہ السلام افضل اعمال میں سے ہے جس میں گناہ بخشے جاتے ہیں اور جو چاہتا ہے کہ ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء سے مصافحہ کرے وہ آج کی رات زیارت حضرت امام حسین علیہ السلام کرے ۔

نیابت میں زیارت کے ثبت نام کے لئے آخری وقت 18 مارچ 2022ء ہے اور اس میں ثبت نام میں اپنے مرحومین و احیاء اور بلا حدود نام ثبت کئے جاسکتے ہیں ۔

منسلکات

: Toseef Raza Khan