بسم اللہ الرحمن الرحیم
(إناللہ وانا الیہ راجعون)
پشاور، کے دینی بھائیوں اور بہنوں!
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مسجد (کوچہ رسالدار) میں آج نماز جمعہ کے دوران پیش آنے والا دردناک سانحہ، جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں بے گناہ نمازی شہید اور زخمی ہوئے، انتہائی رنج و غم کا باعث ہے۔ آپ عزیزوں سے تعزیت کرتے ہوئے اور سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے، ہم اس المناک واقعے کے تمام متاثرین اور شہداء کے لیے صبر اور فوری شفا کی دعا کرتے ہیں۔ حوزہ علمیہ نجف اشرف اور اعلیٰ ترین شیعہ مرجعیت مسلمانوں کے اتحاد کو نشانہ بنانے والے اس بھیانک جرم کی بھرپورمذمت کرتی ہے اور پاکستان کی قابل احترام حکومت سے پر زور مطالبہ کرتی ہے کہ وہ نہتے اور مظلوم عوام کو دہشت گرد گروہوں کے ظلم اور جرائم سے بچانے کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرے۔ مذہبی اجتماعات کو انتہا پسند اور دہشتگرد گروہوں کے پرتشدد اور وحشیانہ حملوں کا نشانہ نہ بننے دیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ پاکستان کی معزز قوم کی عزت اور سربلندی کو ہمیشہ قائم رکھے۔
۳۰ /رجب/ ۱۴۴۳ هـ
دفتر آقائے سیستانی (مدظلہ العالی) ـ نجف اشرف