جنت کے دروازے آپ کے لئے کھول دئیے گئے ہیں
ماہ شعبان آچکا ہے اور اس ماہ میں کچھ ایسے اعمال ہیں جو کہ روزانہ تمام ماہ میں انجام دئیے جاسکتے ہیں جنہیں عمومی اعمال کہا جاتا ہے
ماہ شعبان کے عمومی اعمال مندرجہ ذیل ہیں
1. ہر روز 70 مرتبہ استغفار کرنا اسْتَغْفِرُ الله وَأَسْأَلُهُ التَّوْبَةَ
2. ہر روز استغفار اس دعا کی صورت میں پڑھے أسْتَغْفِرُ الله الَّذِي لا إِلهَ إِلاّ هُوَ الرَّحْمنُ الرَّحِيمُ الحَيُّ القَيُّومُ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ
3. اس ماہ میں صدقہ ادا کرے چاہے وہ نصف کھجور کے برابر ہی کیوں نہ ہو ۔ حضرت امام جعفر الصادق علیہ السلام سے روایت ہے کہ آپ علیہ السلام نے فرمایا" اللہ کی قسم! جس نے شعبان کے ماہ میں روزہ رکھا اس کا اجر جنت ہے اور اس ماہ میں افضل اعمال صدقہ اور کثرت سے استغفار ہے ۔
4. ماہ شعبان میں ایک ہزار مرتبہ کہے لا إِلهَ إِلاّ الله وَلا نَعْبُدُ إِلاّ إِيَّاهُ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ وَلَوْ كَرِهَ المُشْرِكُونَ اس عمل کا ایک ہزار سال کی عبادت کے برابر ثواب ہے ۔
5. ماہ شعبان کی ہر جمعرات کو دو رکعت نماز اس طرح ادا کرے کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سو دفعہ سورہ توحید (قل ھو اللہ احد)پڑھے اور پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ پر 100 مرتبہ درود بھیجے ۔
6. درود پاک کی کثرت سے تلاوت کرنا ۔
7. شب نیمہ شعبان میں حضرت امام زین العابدین علیہ السلام سے مروی درود کی تلاوت کرے ۔
8. مناجات شعبانیہ کی تلاوت کرے جنہیں ابن خالویہ نے روایت کیا ہے ۔