حضرت آیت اللہ العظمیٰ سیستانی (دام ظلہ) کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کے رہنما آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد جاری ہونے والے بیان کا اردو ترجمہ

میں گہرے دکھ اور افسوس کے ساتھ معزز ایرانی قوم اور تمام مسلمانوں کو اسلامی جمہوریہ ایران کے عظیم رہنما، حضرت آیت اللہ سید خامنہ ای (رضوان اللہ علیہ) کی شہادت پر تعزیت پیش کرتا ہوں۔

ایرانی اسلامی جمہوریہ کے نظام کی قیادت میں طویل برسوں تک آپ کا بلند مرتبہ اور منفرد کردار ہر خاص و عام پر عیاں ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ دشمنوں نے آپ کی شہادت اور ایران پر وسیع فوجی جارحیت کے ذریعے اس عزیز ملک کو شدید نقصان پہنچانے کا ارادہ کیا ہے۔ عظیم ایرانی قوم سے یہ توقع ہے کہ وہ اپنی وحدت کو برقرار رکھیں، اپنی صفوں کو متحد کریں اور حملہ آوروں کو ان کے ناپاک مقاصد حاصل کرنے کی ہرگز اجازت نہ دیں۔

میں اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ وہ فقید سعید (شہید) کے درجات بلند فرمائے اور انہیں اپنی رضا و خوشنودی عطا کرے، اور آپ کی جدائی کے صدمے سے دوچار تمام سوگواروں کو صبر جمیل اور اجرِ جزیل عطا فرمائے۔