امام حسینؑ میڈیکل اسپیشلسٹ کمپلیکس میں طبی معائنے کی فیس میں خصوصی رعایت کا اعلان

حرم مقدس حسینی کے زیرِ انتظام امام حسینؑ میڈیکل اسپیشلسٹ کمپلیکس نے شہریوں کو طبی سہولیات کی فراہمی اور ان پر مالی بوجھ کم کرنے کے مقصد سے طبی معائنے کی فیس میں خصوصی اور مستقل رعایتی اقدام کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت اب صرف 6,000 عراقی دینار میں ڈاکٹر سے معائنہ کروایا جا سکے گا۔

یہ اقدام اعلیٰ دینی مرجعیت کے نمائندے شیخ عبدالمہدی کربلائی کی سرپرستی میں شروع کیا گیا ہے۔

میڈیکل اسپیشلسٹ کمپلیکس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر علاء عبدالرحمن حبیب الجنابی نے سرکاری ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو رعایتی نرخوں پر طبی سہولیات فراہم کرنا ہے، جس کے تحت ایک مرتبہ ڈاکٹر سے معائنے کی فیس صرف 6,000 عراقی دینار مقرر کی گئی ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ اس رعایتی سہولت میں درج ذیل شعبوں کے کلینکس شامل ہیں:

امراضِ باطنہیورولوجی (امراضِ پیشاب و گردہ)ناک، کان اور گلے کے امراضبچوں کے امراضجنرل سرجریامراضِ نسواںحاملہ خواتین کی دیکھ بھالطبی غذائیت (کلینیکل نیوٹریشن)

تاہم فی الحال آنکھوں کے امراض کے کلینک کو اس رعایت سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔

ڈاکٹر الجنابی نے مزید کہا کہ کمپلیکس کی انتظامیہ مریضوں کی صحت کو اپنی اولین ترجیح قرار دیتی ہے اور معاشرے کے تمام طبقات کی مالی استطاعت کو مدنظر رکھتے ہوئے اعلیٰ معیار کی طبی خدمات اور بہترین نگہداشت فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مریضوں کی بکنگ، معلومات اور معائنے کے طریقۂ کار کو آسان بنانے کے لیے درج ذیل نمبرز مختص کیے گئے ہیں:

رابطہ اور بکنگ:

0786842793807815389115

یہ اقدام حرم مقدس حسینی کی جانب سے اپنے طبی اور خدماتی اداروں کے ذریعے جاری انسانی و صحت عامہ کے پروگراموں کا حصہ ہے، جس کا مقصد شعبۂ صحت کو تقویت دینا اور شہریوں و زائرین کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔