یہاں تک کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ کی بھی اس بارے میں خصوصی ہدایات ہیں کیونکہ آج کل کے اس پھیلے ہوئے کورونا طاعون کے بارے میں ماہرین کی متفقہ رائے ہے کہ شخصی پاکیزگی اور مریض شخص کو خصوصی علاج کے لئے جدا کرنا اس کا بہترین علاج ہے ۔
مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ قرنطینہ یا خصوصی نگہداشت کی اقتراح کس نے دی تھی؟ رسول اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ نے فرمائی تھی آج سے 1300 برس پہلے۔
یہ اس وقت کی بات ہے جب کسی بھی صورت میں کسی بھی قسم کی کوئی بھی جان لیوا وباء نہیں تھی تب بھی رسول اللہ صلی علیہ وآلہ نے خصوصی ہدایات ایسی امراض سے بچاؤ کے لئے فرمائی تھیں ۔
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ نے فرمایا : اگر سنو کہ کسی سرزمین پر طاعون داخل ہوگیا ہے تو اس میں داخل مت ہونا ، لیکن اگر کسی ایسی سرزمین میں ہو جہاں طاعون پھیل گیا ہے تو اس سرزمین سے مت نکلنا ،
اور اس کے بعد بھی فرمایا کہ ایسے مریض جن سے بیماری پھیلنے کا اندیشہ ہو ان سے صحتمند افراد کو دور رکھا جائے ۔
جب کہ اس کے ساتھ ہی انتہائی عام احادیث جسے عام اسلامی معاشرے کا فرد جانتا ہے کہ صفائی نصف ایمان ہے ، جب نیند سے بیدار ہو تو سب سے پہلے اپنے ہاتھ دھو لو کہ نہیں معلوم نیند میں کہاں کہاں ہاتھ کو حرکت دی ۔۔ کھانے سے پہلے اور بعد میں ہاتھوں کا دھونے میں برکت ہے ۔
اترك تعليق