حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کے دروازے زائرین کے لئے کھلے ہیں اورنہ ہی بند کئے گئے تھے اور نہ ہی کئے جائیں گے

عراق کے حالیا حالات کے پیش نظر جہاں ملک میں مظاہرات جاری ہیں اس کے ساتھ کچھ ضعیف النفس افراد کی طرف سے افواہوں کا بازار سرگرم ہے اور اس کے ساتھ ہی کچھ افراد لاعلمی کے باوجود خودساختہ نتائج اخذ کرلیتے ہیں ۔

جیسا کہ بعض وسائل اعلام کی طرف سے خبریں گردش کرتی رہیں کہ حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام مظاہرات کی وجہ سے زائرین کے لئے بند کردیاگیا جس کے جواب میں حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل حسن رشید العبیاچی نے کہا

"حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کے دروازے زائرین کے لئے کھلے ہیں اورنہ ہی بند کئے گئے تھے اور نہ ہی کئے جائیں گے حالات بالکل سازگار ہیں جب کہ مظاہرات کا مقام حرمین حجرت عباس علیہ السلام اور حضرت امام حسین علیہ السلام سے کافی فاصلہ پر پے"

حرمین بلا کسی عذر زائرین کے استقبال کے لئے آمادہ ہیں اور امن کا گہوارہ ہیں

ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے اس بات پر شدید زور دیا کہ حرمین کے مطابق کسی قسم کی اخبار کی تاکید ان کی آفیشل ویب سائٹس اور مقرر کردہ ذرائع سے تاکید کریں۔

جبکہ دیگر نشریاتی اداروں کو چاہیئے کہ ایسی کسی بھی خبر کی نشر و اشاعت سے پہلے تاکید کریں

منسلکات