20ہزار اہل سنت عراق میں بغرض زیارت داخل

15 ہزار  دینی مدارس  کی مسئولیت   پر فائز محمد حبیب سعیدی  نے ضیافت حرم مقدس حسینی میں بتاتے ہوئے کہا کہ عراق کے بارے  میں جو سنا تھا اس کے بالعکس پایا ، اہل بیت علیہم السلام کی محبت میں ان کا  ثانی نہیں  اورداعشی تنظیم کا مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں بلکہ امریکی پیداوار ہیں ۔

شیخ محمد حبیب سعیدی نےزیارت کربلاء مقدسہ کے دوران سفر ی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پاکستان ،لاہور کے جامعہ نظام  رضویہ  کا مدیر ہوں اور ہمارے ماتحت پاکستان میں 15 ہزارمدارس دینیہ ہیں  جہاں سے 20 ہزار کے وفد کی صورت میں عراق کارخت سفر باندھا ،جسکی ابتداء عراق کے بارے میں سنی ہوئی  جنگی صورتحال پر مبنی خوفناک صورتحال تھی بلکہ اس حیرت میں تھے کہ عراق میں ہمارے ساتھ بھی داعش کی طرح سلوک کیا جائیگا مگر نجف بین الاقومی ائیرپورٹ اور حرم مقدس حضرت امیرالمؤمنین علیہ السلام اور حر م مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارات سے محسوس ہواکہ سنا اور دیکھا  کمثل حق و باطل کی مانند فرق رکھتا ہے کیونکہ پاکستان میں موجود میڈیا میں سوائے فتنہ پروری  کے اور کچھ نشر نہیں کیا اگر پاکستان میں موجود میڈیا اور عوام میں باہمی تعلقات ہوتے تو حالات ایسی نہج پر نہ ہوتے۔

اس کے ساتھ ہم اہل سنت ہوتے ہوئے یہ دعوی کرتے ہیں کہ داعش اور ان جیسی تنظیموں کا مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں  بلکہ  وسائل اعلام میں واضح ثبوت موجود ہیں جو کہ اس چیز کو ثابت کرتے ہیں کہ یہ لوگ تکفیری فطرت پسند تھے او ر براہ راست امریکی مدد حاصل تھی۔

 

منسلکات