کربلاء مقدسہ اور اتمام نماز

کربلاء مقدسہ کی زمین کی عظمت کے بارے میں مسند روایات موجود ہیں

1. حضرت امام صادق علیہ السلام سے روایت ہے کہ بیت اللہ الحرام اور حرم مطہر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ اور حرم امیرالمومنین علیہ السلام (کوفہ) اور حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام اللہ تعالیٰ میں نماز مکمل ہے ۔

2. حضرت امام صادق علیہ السلام سے ابن شبل نے سوال کیا کہ کیا میں تربت حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت کروں؟ آپ نے فرمایا: ہاں پاک و طاہر ہو کر زیارت کرو اور ان کے نزدیک نماز تمام ادا کرو

3. زیاد قندی حضرت ابوالحسن علیہ السلام سے روایت کرتے ہیں: اے زیاد! تمہارے لئے وہی دوست رکھتا ہوں جو خود کے لئے دوست رکھتا ہوں اور برا جانتا ہوں تمہارے لئے جو خود کے لئے پسند نہیں کرتا پس نماز کو حرمین (بیت اللہ الحرام اور مسجد نبوی) اور کوفہ اور حضرت امام حسین علیہ السلام کی قبر کے نزدیک مکمل ادا کرو۔

4. عبد الحمید بن جعفر حضرت امام صادق علیہ السلام سے روایت کرتے ہیں کہ نماز بیت اللہ الحرام و مسجد نبوی و کوفہ و حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام میں مکمل ادا کرنی چاہیئے ۔

منسلکات