"نسیم کربلاء" کی آخری تقریب

نسیم کربلا کے تیسرے اور آخری دن بھی مومنین و مومنات کی ایک بڑی تعداد اس علمی و ثقافتی پروگرام میں شریک ہوئی۔ تمام شرکاء علم مبارک کی زیارت کے ساتھ ساتھ مختلف سٹالز سے تبرکات حاصل کرتے رہے جبکہ افکار نسیم کربلا، معارف قرآن اور معارف اہل بیت علیھم السلام کے سلسلے بھی عروج پہ رہے جہاں سے مومنین قرآن و حدیث، سیرت اہل بیت علیھم السلام،عقائد امامیہ اور اخلاقیات کے متعلق مفید علمی لیکچرز سے مستفید ہوتے رہے۔ مومنین کے لیے قرات و تجوید کی درستگی اور علماء سے شرعی مسائل سے آگاہی کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔ نسیم کربلا کے تیسرے دن مومنین و مومنات کی جم غفیر نے شرکت کی اور مراقد آئمہ اہل بیت علیہم السلام  کے تبرکات اور علم مبارک کی زیارت سے شرفیاب ہوئے۔ جہاں مومنین کی تعداد زیادہ تھی وہیں مومنات بھی کثیر تعداد میں تھی۔ یاد رہے ہفتہ ثقافت نسیم کربلا حرم امام حسینؑ کی جانب سے حرم حضرت عباسؑ کی شراکت سے اور جامعہ الکوثر کے تعاون سے ہر سال جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں منعقد ہوتا ہے۔

 

منسلکات