شیخ ملا نراقی رحمت اللہ علیہ نے اپنی کتاب جامع السعادات میں انسانی ذہن میں پیدا ہونے والے وسوسوں کا انتہائی خوبصورت علاج بتایا ہے کہ جس کی طرف فقط ملتفت ہونا ہی کافی ہے۔
باب : وہ چیزیں کہ جن سے وسوسوں کا علاج ممکن ہے !تین کام ایسے ہیں کہ جن کے بجا لانے سے وسوسوں پر قابو پانا ممکن ہے۔
اول: دل میں کھلے شیطان کے عظیم دروازے (غضب ، حرص، عداوت،دشمنی،تکبر،بخل، محبت دنیا، کاموں میں جلدی ،حق کا غصب کرنا ، جیسے کام شیطانیت کے عظیم دروازے ہیں
دوم:دل کی عمارت کو حسن اخلاق اور اچھی عادات کے اختیار کرنے تقوی ٰ الہیہ اور عباد ت الہی ٰ کے ساتھ منسلک رہنے سے پختہ کیا جاسکتا ہے
سوم: ذکر الہی ٰ کا کثرت سے دل و زبان پر لانا ان تمام صفات رذیلہ کو حتمی طور پر ذہن انسانی کو قطع تعلق کردیتا ہے اور ایسے ہی جب تک خود پر دروازے بند نہ کئے جائیں خالی ذکر وسوسوں پر قابو پانے کے لئے سود مند ثابت نہیں ہوسکتا
اترك تعليق